پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال سونے میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

سونے کی ایک سال کی شرح کتنی بڑھی فائل فوٹو سونے کی ایک سال کی شرح کتنی بڑھی

ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 3.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی 2019 ء سے لیکرجنوری 2020ء تک کی مدت میں سونے کی درآمدات پر10.068 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا،

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے مٰں 3.61 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سونے کی درآمدات پر9.717 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

تاہم دلچسپ امریہ ہے کہ مقداری لحاظ سے سونے کی درآمدات میں 3.23 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی، جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 240 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا،

گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 248 کلوگرام سونا درآمد کیاگیا تھا۔جنوری 2020 ء میں سونے کی درآمدات میں کمی کا تناسب 7.13 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store