ایک بار پھر سے ڈومور کا مطالبہ، پاکستان کو جون 2020 تک تمام اہداف پورے کرنے ہونگے

 ایف اے ٹی ایف نے چھ روزہ پلینری اجلاس کی رپورٹ جاری کر دی ہے فائل فوٹو ایف اے ٹی ایف نے چھ روزہ پلینری اجلاس کی رپورٹ جاری کر دی ہے

پاکستان کو جون 2020ء تک تمام اہداف پورے کرنے ہونگے، ایف اے ٹی ایف نے چھ روزہ پلینری اجلاس کی رپورٹ جاری کر دی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 17 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے مطابق پیرس اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، پاکستان کو آئندہ اجلاس تک تمام اہداف مکمل کرنا ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی ڈیڈ لائن ختم ہونے تک اہداف مکمل نہیں ہوئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 14 اہداف میں پیش رفت کی، پاکستان باقی 13 اہداف پر بھی جو 2020 تک عمل درآمد یقینی بنائے۔

ایف اے ٹی ایف رپورٹ میں پاکستان کو کالعدم تنظیموں اور ان کے عہدیداران کو سزائیں دینے کا کہا گیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کالعدم تنظمیوں اور ان کے عہدیداروں کے خلاف جرمانے عائد بھی کرے۔ آئندہ اجلاس تک عمل نہ ہوا تو رکن ملکوں کو پاکستان کے ساتھ لین دین پر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی جائے گی۔

پاکستان سمیت ہائی رسک ممالک میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات تاحال کمزور ہیں، ہائی رسک ممالک منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے کیسز کی موثر پیروی کو یقینی بنایا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہپاکستان نے جون 2018ء میں دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے پختہ سیاسی عزم کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان کے سیاسی عزائم اور اب تک کے بہت سے شعبوں میں کارگردگی کو سراہا گیا ہے، رپورٹ میں پاکستان کو عالمی اداروں کے اشتراک سے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان میں کمزوریوں کو دور کرنے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان کو غیر قانونی دولت کی نشان دہی کرنا ہوگی، ایف اے ٹی ایف رپورٹ میں کہا گیا یے کہ پاکستان میں سرمائے کی غیر قانونی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے، پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں کے ذریعے کرنسی کی اسمگلنگ کو روکا جائے اور ایئرپورٹ، بندرگاہوں اور زمینی راستوں کی کڑی نگرانی کرنا ہوگی۔

install suchtv android app on google app store