آسٹریلیا نے پاکستان کو بڑی خبر سنا دی، پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان، عوام میں خوشی کی لہر

آسٹریلیا اور پاکستان فائل فوٹو آسٹریلیا اور پاکستان

آسٹریلیا اور پاکستان کا معاہدہ طے پا گیا، جس کے کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی ، تحفظ ماحولیات اورقدرتی آفات سے بچاؤ کے منصوبے شامل ہیں۔

آسٹریلیا پاکستان کو 1.2 ملین آسٹریلوی ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا ، رقم مشترکہ علاقائی دیہی ترقیاتی پروگرام کے لئے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان اورآسٹریلوی سینٹر برائے بین الاقوامی زراعت ریسرچ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ، جس کے تحت آسٹریلیا پاکستان کو 1.2 ملین آسٹریلوی ڈالر کی گرانٹ دے گا ، گرانٹ مشرکہ علاقائی دیہی ترقیاتی پروگرام کے لیے دی جائے گی۔

آسٹریلیا گرانٹ کی رقم 2022 تک فراہم کرے گا، سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے فرانس اور پاکستان کے درمیان گرانٹ کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا تھا ، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری اور فرانسیسی سفیر نے معاہدے پر دستخط کئے تھے، معاہدے کے مطابق فرانس پاکستان کو 5 لاکھ یوروکی گرانٹ فراہم کرےگا، گرانٹ فنانسنگ نجی پاوراینڈانفراسٹرکچربورڈکےتکنیکی معاونت کیلئےدی جائے گی۔

اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک اورناروےکےمابین معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن، سوئس سفیر، اے ڈی بی نمائندے نے دستخط کئے، معاہدہ پاکستان نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ کی مدد کیلئے طے پایا تھا ۔

معاہدےکےتحت ناروےحکومت پاکستان کو50لاکھ ڈالرفراہم کرے گی، ناروےکی حکومت یہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے فراہم کرے گی ، معاہدے کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی ، تحفظ ماحولیات اورقدرتی آفات سے بچاؤ کے منصوبے شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store