50 ہزار سے زائد خریداری پر آج سے شناختی کارڈ لازم، نئی شرائط سامنے آگئیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ملک بھر میں پچاس ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط آج سے لازم ہوگئی۔ قانون نافذ ہونے کے بعد اب تک اس ضمن میں دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے ،اب قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

ایف بی آر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے جس کے تحت چھوٹے تاجروں کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں، ملک بھر میں تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں۔

ایف بی آر اور تاجر مل کر ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کی رجسٹریشن کریں گے۔ مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط چھوٹے تاجروں کا مسئلہ نہیں لہذا آج سے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی فراہمی کے قانون پر عملدرآمد پر چھوٹے تاجروں کو کوئی اعتراض نہیں، انجمن تاجران اس کی حمایت کرتی ہے۔

تاجروں کیلیے ڈائریکٹور یٹ جنرل ریٹیل بھی قائم کیا جاچکا ہے، حکومت اور تاجروں کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت دس کروڑ سالانہ ٹرن اوور والا تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں ہوگا جبکہ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کی جا چکی ہے جبکہ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔

سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کی جاچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store