اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا فائل فوٹو اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کیلئے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے تاہم حکومتی اعلانات کے باوجود بھی اشیاءخردو نوش کی قیمتوں میں کوئی واضح کمی نہیں آ پائی ہے تاہم دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ضرور ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج 25 پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 154 روپے 65 پیسے میں فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدرمیں 7 پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 154 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔

آج کاروبار کے آغاز میں ہی سٹا ک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 42 ہزار 539 پر تھا تاہم اس میں چند ہی لمحوں بعد مندی شروع ہو گئی اور اب تک تقریبا 327 پوائنٹس کی کمی واقع ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 211 کی سطح پر آ گئی ہے ۔

install suchtv android app on google app store