کاروباری ہوشیار؟

کاروباری ہوشیار؟ فائل فوٹو

جدیدکاروباری رجحانات کے فروغ کے لیے ٹیکنالوجی نمائش اور کانفرنس 3فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے دو روزہ ’’سمارٹ ٹیکنالوجی نمائش ‘‘3 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ کاروباری برادری کودور حاضر کے جدید رجحانات سے آگہی اور فروغ تجارت میں معاون جدید سمارٹ ٹیکنالوجی بارے معلومات کی فراہمی اور سمارٹ ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ترغیب دینے کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ’’سمارٹ ٹیکنالوجی نمائش ‘‘3فروری کو راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی ۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے ہفتہ کو قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ دو روزہ سمارٹ ٹیکنالوجی نمائش اور کانفرنس میں کاروبار کی ترقی اور اس میں جدت لانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کے استعمال اور فائدے سے آگاہ کیا جائے گا ۔

نمائش مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس میں پاکستان بھر سے آئی ٹی شعبے سے وابستہ کمپنیاں اور ادارے اپنی اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کریں گے۔

انہوں نے کہ نمائش کا مقصد پاکستان میں کاروبار میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور کسٹمرز کو آسانی فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہی لانا اور پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔صبور ملک نے کہاکہ کاروبار کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

install suchtv android app on google app store