چینی اب ہم میں نہیں رہی

چینی اب ہم میں نہیں رہی فائل فوٹو

شہرقائد سمیت ملک بھر میں آٹے بحران کے بعد چینی بھی کم یاب ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے،

اشیاءضروریہ کا سامان نایاب اور عوام کی پہنچ سے دور ہوتاجارہا ہے۔

آٹے کے بعد چینی کی قیمت آسمان پر جا پہنچی ہے، چند روز کے دوران چینی کی قیمت میں دس روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے،جس کے باعث کراچی میں چینی اٹہتر اور لاہور میں اسی روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ پشاور میں بھی چینی ستر سے بڑھ کر اسی روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب بدین میں شوگر مل مالکان اور کاشتکاروں میں گنے کے نرخ پر تنازع شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے باعث شوگرمل مالکان نے اپنی شوگر ملز بند کردی ہیں۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ مالکان فی من گنا صرف ایک سو نوے روپے میں خرید رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store