پاکستان میں زیادہ پیسہ کہا خرچ ہوتا ہے؟

پاکستان میں زیادہ پیسہ کہا خرچ ہوتا ہے؟ فائل فوٹو

حال ہی میں سرکاری عہدیداروں کے ذریعہ یہ بیانات دیئے گئے ہیں کہ ادائیگی کا توازن خسارے سے منافع میں تبدیل ہوگیا، نیز برآمدات نے درآمد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 معروف ماہر معاشیات قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار بتارہے ہیں کہ درآمدات میں اضافہ نہیں ہورہا ہے لیکن پھر جو پیسے آرہے ہیں وہ کس چیز کے آ رہے ہیں؟۔

درآمدات کے علاوہ تو پیسے نہیں آسکتے، نہ ہی بیرون ملک کام کرنے والے تارکین وطن کی ترسیلات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت فائدہ ہوگا جب پیسے باہر سے آئیں اور یہاں پر کارکانے لگیں معاشی اثاثے بنیں۔

ڈاکٹر بنگالی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے قرض لیا جارہا ہے جو بعد میں صرف ان کو واپس بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارے ڈالر صرف قرضے ہیں، حکومت قرضے لے رہی ہے اور نجی ادارے ان ڈالروں کو ملک سے باہر سرمایہ کاری کر رہے ہیں،

یہ پہلا موقع نہیں جب ملک میں ایسا ہوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ادھار کے پیسے سے کتے اور بلیوں کا کھانا درآمد کر رہا ہے جبکہ ملک میں ایک تہائی بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے تمام غیر ضروری درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

 

install suchtv android app on google app store