آٹے کے بحران نے عوام کا کیا ستیاناس مگر ڈالر نے سنادی خوشخبری

ڈٖالر کی قدر میں کمی آئی ہے فائل فوٹو ڈٖالر کی قدر میں کمی آئی ہے

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت سے متعلق خوشخبری آگئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوشی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج 154.65 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 154.70 روپے میں دستیاب تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 155 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی نانبائیوں کو بڑی پیشکش، ہڑتال تاحال جاری

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے نانبائیوں کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آٹا نان بائیوں کو 4500 میں مل رہا ہے 3800 روپے میں دینے کو تیار ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نانبائیوں سے ایک سے زائد بار مذاکرات ہوچکے ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store