صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی نرخوں میں12فیصد تک اضافہ

صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی نرخوں میں12فیصد تک اضافہ فائل فوٹو

تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجنے پر تشویش ہے۔

سمری کے مطابق صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی نرخوں میں12فیصد تک اضافہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور مہنگی گیس کے باعث پہلے ہی صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیا مہنگی اور ہوشربا مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے جس سے ہر طبقہ فکر متاثر ہورہا ہے۔

شہباز اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت اب تک گیس کی قیمتوں میں 333 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے اور موجودہ حکومت نے گیس مہنگی کرکے عوام پر پہلے ہی 194ارب کا بوجھ ڈال چکی ہے جس میں زیادہ بوجھ صنعتی شعبہ پر پڑا جس سے اس کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور اشیا مہنگی ہونے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store