ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آج سے آغاز،27 شرائط پرعملدرآمد رپورٹ پیش

بین الاقوامی فورم ایف اے ٹی ایف فائل فوٹو بین الاقوامی فورم ایف اے ٹی ایف

بین الاقوامی فورم ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغاز آج سے بیجنگ میں ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد چین میں موجود ہے، پاکستانی وفد میں نیکٹا، کسٹمز، اسٹیٹ بینک، ایف ایم یو، وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام شامل ہیں۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا، پاکستان اکتوبرسے جنوری تک ستائیس شرائط پرعملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔

پاکستانی وفد مذاکرات سے قبل آج باہمی مشاورت بھی کر چکا ہے، پاکستان آٹھ جنوری کو پہلے ہی نظرثانی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجواچکا ہے۔

پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ٹھوس اقدامات کئے ہیں، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں اور ایف اے ٹی ایف اجلاس چوبیس جنوری تک جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store