ڈالر کے بدلتے تیور سے عوام پریشان، رہی سہی کسر بھی پوری ہو گئی

ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے فائل فوٹو ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے

بحران کے باعث آٹے کی فی کلو قیمت 70 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ اس کے بعد اب چینی ، چاول اور برائلر مرغی بھی مہنگی ہو گئی ہے جس نے عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 61 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر نہیں آرہی کیونکہ آج 100 انڈیکس میں مندی نے ڈیرے جما لیے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 42 ہزار 747 پوائنٹس کی سطح پر تھا جس میں کچھ دیر بعد یک دم بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 42 ہزار 965 کی سطح پر پہنچ گیا لیکن یہ بہتری مسلسل برقرار نہ رہی اور اس کے بعد تنزلی شرو ع ہو گئی، انڈیکس اس وقت 247 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 500 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔

برائلر مرغی کی قیمت میں تین روز کے دوران 55 روپے فی کلو اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد مرغی 265 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ 18 جنوری تک برائلر مرغی کی قیمت 210 روپے فی کلو تھی۔

 

install suchtv android app on google app store