آئی ایم ایف کے آفیسر کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیا گیا، حکومت کا بڑا فیصلہ

 مرتضی سید فائل فوٹو مرتضی سید

حکومت نے آئی ایم ایف کے آفیسر کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے مرتضی سید کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، مرتضی سید آئی ایم ایف کے ساتھ 2004 سے منسلک ہیں۔

سید مرتضی آئی ایم ایف میں ڈپٹی ڈویژن چیف اسٹریٹجی اینڈ پالیسی کے عہدے پر تعینات تھے جب کہ وہ سید آئی ایم ایف کی جانب سےچین، کولمبیا، سائپرس، کوریا اور یورپ میں بھی تعینات رہے۔

 مرتضی سید میکرو فنانس، مانیٹری پالیسی اور مالیاتی بحران کے موضوعات پر کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف مشن کے اہم آفسر ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا گیا تھا۔ ڈاکٹررضاباقررومانیہ میں آئی ایم ایف کےمشن چیف رہ چکے ہیں جبکہ وہ آئی ایم ایف کی ڈیٹ پالیسی ریویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store