مہنگائی کے اس دور میں اقوام متحدہ نے پاکستانیوں کو دی خوشخبری، خوشحالی کا دور قریب

اقوام متحدہ نے پاکستان کی موجودہ حکومت کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے فائل فوٹو اقوام متحدہ نے پاکستان کی موجودہ حکومت کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے

اقوام متحدہ نے معیشت کی عالمی صورتحال سے متعلق ایک اہم رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان کی موجودہ حکومت کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پیش گوئی بھی کی ہے کہ ملکی معیشت میں آئندہ سال بہتری آئے گی۔

اقوام متحدہ نے گلوبل اکنامک سچویشن اینڈ پراسپیکٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی معیشت میں آئندہ سال بہتری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں ٹیکس وصولیوں کے حجم میں اضافہ ہوگا، حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث انفرااسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں حکومت کی جاری اصلاحات کے مثبت نتائج بھی ملیں گے، گزشتہ دو برسوں میں معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی آئی ہے،عالمی معاشی شرح نمو میں معمولی میں اضافہ متوقع ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال2020میں عالمی معاشی شرح نمو ڈھائی اور2021 میں2.7فیصد ہوجائے گی۔

گلوبل اکنامک سچویشن اینڈ پراسپیکٹ رپورٹ کے مطابق امریکی شرح نمو اس سال مزید کم ہوکر1.7فیصد ہو جائے گی، چینی معاشی شرح نمو رواں سال6فیصد رہے گی، یورپی یونین کی شرح نمو میں 2020میں1.6فیصد رہے گی۔

install suchtv android app on google app store