ملکی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری، اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بڑا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان فائل فوٹو اسٹیٹ بینک آف پاکستان

 مؤثر حکمت عملی کے تحت اقتصادی شعبوں میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے, تجزیہ کاروں نے 2020 کو بھی ملکی معیشت کے لیے بہترین سال قرار دیا ہے۔

حکومت کے مؤثر اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے، غیرملکی سامایہ کاری میں حیران کن حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی سے دسمبر کے دوران 68فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی سے دسمبر تک غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 34کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری جولائی تا دسمبر 45کروڑ 20لاکھ ڈالر رہی۔ جبکہ 6 ماہ میں مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب 80 کروڑ ڈالر رہی۔ تجزیہ کاروں نے 2020 کو بھی ملکی معیشت کے لیے بہترین سال قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سمیت کئی دوست ممالک بھی پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

جبکہ مؤثر حکمت عملی کے تحت اقتصادی شعبوں میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store