ایف بی آر کا بڑا اقدام: ٹیکس چوروں کے خلاف ملک بھر میں منظم چھاپہ مار کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف ملک بھر میں منظم چھاپہ مار کارروائی کا فیصلہ فائل فوٹو ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف ملک بھر میں منظم چھاپہ مار کارروائی کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک بھر میں منظم چھاپہ مار کارروائی کرنے کے لیے فیلڈ فارمیشنز تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

یہ ہدایات چند بڑے ٹیکس نادہندگان کی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کی رپورٹس آنے کے بعد سامنے آئیں اور ان کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت متعدد کارروائیوں کے لیے نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بشیر اللہ خان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ کی تمام فیلڈ فارمیشنز کو ٹیکس چوروں، ٹیکس فراڈ کرنے والوں، منی لانڈرنگ کرنے والوں اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔حکم کی تعمیل نہ کرنے والوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف منظم چھاپوں کو ملک بھر تک وسعت دی جائے گی۔

اب تک ٹیکس چوروں کی نشاندہی کراچی، فیصل آباد، لاہور اور ملتان سے سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس سے کہا گیا ہے کہ وہ ان غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کریں جو ٹیکس ادائیگی کے قابل اشیا ء بنا رہے ہیں اور اس کے باوجود سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹر نہیں۔

install suchtv android app on google app store