بے گھر افراد کو ملی خوشی کی نوید، سینیٹ نے اہم بل منظور کرلیا۔۔۔ تفصیلات آگئیں

سینیٹ آف پاکستان فائل فوٹو سینیٹ آف پاکستان

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2019ءمنظور کرلیا۔

چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں ہاﺅسنگ بل وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے پیش کیا اور منظوری پر اپوزیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ایسا اتفاق رہا توعوامی مسائل پر قانون سازی کر سکیں گے۔

اپوزیشن کے مطالبے پر زینب الرٹ ردعمل اور بحالی بل 2020ء اور خواتین جائیداد حقوق کے نفاذ کے بل 2020ءسمیت 7 بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیے گئے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا اس مرتبہ کتنی مرغیاں تقسیم کرنے کا اعلان؟ عوام کیلئے خوشخبری آگئی

گزشتہ روز محکمہ زراعت و لائیو اسٹاک کے ترجمان نے کہاکہ نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت آئندہ چار سالوں میں صوبہ بھر بشمول ضم شدہ اضلاع میں دس لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی۔

 

 

install suchtv android app on google app store