اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز مگر ڈالر کیجانب سے کاروباری افراد کیلئے پریشان کن خبر آگئی

 ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے فائل فوٹو ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے

ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھاہے اور جب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتاہے تو اس کا اثر براہ راست عوام پر جاتا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر تین پیسے مہنگاہو گیاہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155روپے 88 پیسے ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیاہے جس کے باعث کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو 100ا نڈیکس 43 ہزار 218 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 205 پوائنٹس کے اضافے کے سداتھ 43 ہزار 424 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں کتنے پوائنٹس کا اضافہ؟ پاکستانی عوام کیلئے صبح سویرے خوشخبری آگئی

واضح رہے کہ دوران کاروبار 100انڈیکس میں 78پوائنٹس تک اضافہ ہوا ہے۔ کاروبار کے دوران انڈیکس43ہزار268تک پہنچا۔ کاروبار کا آغاز43,209.73سے ہوا جو78.18پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43,287.91تک پہنچ گیا اور اس وقت انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے اور وہ 43,217.50پر ٹریڈ کررہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store