عبدالرزاق داﺅد نے معیشت کے حوالے سے بڑی خوشخبری سُنا دی، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

عبدالرزاق داﺅد فائل فوٹو عبدالرزاق داﺅد

مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہاہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے،کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ کم ہوگیاہے جوایک مثبت بات ہے،ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے لیکن بہتری کیلئے راستے بنارہے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کراچی میں ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معیشت میں بہتر ی آئی اب بھی بہت سے چیلنجزباقی ہیں،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ دسمبر میں سرپلس ہوا۔

ان کاکہناتھا کہ معاشی حالات کی وجہ سے مانیٹری پالیسی سخت کرنی پڑی،مہنگائی اور بڑھتی ہوئے بےروزگاری حکومت کیلئے چیلنج ہے،حکومت معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

عبدالرزاق داﺅد نے مزید کہا کہ برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

گنا،کپاس اوردیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے گندم، گناچاول اوردیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانے پراجلاس کئے ہیں،مشیر تجارت نے کہا کہ چاول کی فصل کیلئے کبھی سبسڈی نہیں مانگی ،رائس ایکسپورٹرز نے حکومت سے کچھ سفارشات کیں،سفارشات کے ذریعے چاول کی برآمدات5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں ۔

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کامزیدکہناتھا کہ ویلیو ایڈیشن سیکٹر پر خاص توجہ دی جا رہی ہے،کپاس کی پیداوارکم ہے، ویلیو ایڈٹ سیکٹر کوفروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا حکومت اوروزیراعظم کاشکرگزارہوں،آپ کی حکومت نے ہمارے وزیراعظم کیلئے خوبصورت تحفہ بھی پیش کیا۔

عبدالرزاق داﺅد کاکہناتھا کہ درآمدات پر سختی کرنے سے واضح فرق آیا ہے۔

بزنس کمیونٹی اورپاکستانی اپنے ملک کی ترقی چاہتے ہیں،کافی تعداد میں لوگ ٹیکس نیٹ میں آچکے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ جب قوم سوچ لے تو مشکل حالات سے نکل جاتی ہے،اس وقت لوکل پروڈکشن میں اضافہ ہواہے،ہمارے لوکل پروڈکشن 8 فیصد سے 16 فیصد تک ہوگئی،دوسال تک لوکل پروڈکشن 25فیصدتک ہو جائے گی،تین سال بعد امپورٹ کم ہوجائے گی،مشیرتجارت نے کہا کہ ہمارے اندر صبر نہیں طویل مدتی پالیسیاں لائے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store