ٹیکس وصولی میں بڑی کمی کا انکشاف، ایف بی آر نے ہوش رُبا انکشافات کر دیے

 ایف بی آر فائل فوٹو ایف بی آر

فیڈر بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے محصولات کی وصولیوں میں 211 ارب کی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق18 کھرب 28 ارب کے ہدف کے برعکس 16 کھرب 17 ارب جمع کیا گیا۔

براہ راست ٹیکس کی مد میں 557 ارب اور سیلز ٹیکس کی مد میں 698 ارب کی ٹیکس جمع ہوا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 98 ارب اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 263 ارب جمع ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق براہ راست ٹیکس میں 69 ارب، سیلز ٹیکس میں ساڑے 55 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس میں13 ارب اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 73 ارب کی کمی ہوئی۔

ٹیکس ایمنیسٹی سکیمز سے فائدہ اٹھانیوالوں کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش گئیں جس کے مطابق 2015 سے اب تک 215317 پاکستانیوں نے کالا دھن سفید کیا۔

قومی اسمبلی کو بتایا یا کہ ن لیگ کے پانچ سال میں چار اسکیموں سے صرف 90730 افراد ہی فائدہ اٹھا سکے۔ سال دو ہزار پندرہ میں متعارف کرائی گئی سکیم سے 7575 افراد نے فائدہ اٹھایا۔ 2018 میںغیر ملکی اثاثہ جات ڈیکلریشن اور واپسی ایکٹ کے تحت 6197 افراد مستفید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق2018 میں ہی رضاکارانہ گھریلو اثاثہ جات ایکٹ سے 76958 پاکستانیوں نے فائدہ اٹھایا۔ تحریک انصاف کے ڈیڑھ سال میں دو ہزار انیس کے اثاثہ جات ڈیکلریشن آرڈیننس سے 124587 لوگوں نے استفادہ کیا۔

install suchtv android app on google app store