سونے کی قیمت میں بڑی کمی صرافہ بازاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی صرافہ بازاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی فائل فوٹو سونے کی قیمت میں بڑی کمی صرافہ بازاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

دو روز مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں13 سو روپے کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق13 سو روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 92 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قدر ایک ہزار ایک سو چودہ روپے کم ہوکر 78 ہزار 961 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر کم ہوکر 15 سو 67 ڈالر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ ہواتھا، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 93400 روپے کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store