نیپرا جب چاہے بجلی مہنگی کرے، حکومت نے اجازت دیدی، عوام شدید پریشان

نیپرا جب چاہے بجلی مہنگی کرے فائل فوٹو نیپرا جب چاہے بجلی مہنگی کرے

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیپرایکٹ میں ترمیم کردی، منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

نیپرا جب چاہے بجلی مہنگی کرے ، حکومت نے اجازت دیدی۔تفصیل کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وزیراخزنہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقد کیا گیا ۔ جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں ایک ایجنڈے پر بحث کی۔ جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیپرایکٹ میں ترمیم کردی، منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ترامیم کے مطابق نیپرا ( نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) جب چاہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر سکے گی۔ نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے حکومت اجاز ت کی مجاز نہیں ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ نیپراکو بجلی کی قیمت میں اضافے کا اختیار آئی ایم ایف کے دباوٴ پر دیا ۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ نیپرا کو خود ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے، تاہم نیپرا کو بجلی قیمت کم یا زیادہ کرنے پر دلائل دینا ہونگے۔

واضح رہے گزشتہ ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ کیا گیا ۔ جس پر کئی بار نیپرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے پر وضاحتی نوٹ بھی جاری کرنا پڑا۔ حال ہی میں نئے سال کے آغاز پر نیپرا کی جانب سے 4 روپے سے زائد بجلی یونٹ مہنگا کیا گیا تھا۔ نئے سال کا خوفناک تحفہ، بجلی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا، اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دیدی، فی یونٹ ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ کر دیا تھا ۔

بجلی کے نرخ طے کرنے والے ادارے نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اسی طرح دیگر صارفین پر بھی کئی بار بجلی کی قیمتیں بڑھا کر حکومت بجلی بم گرا چکی ہے، تاہم پہلے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے نیپرا کو حکومت سے اجازت لینا پڑتی تھی تاہم پارلیمنٹ سے ترامیم پاس ہونے کے بعد اجازت نہیں لینا پڑے گی۔ نیپرا جب چاہے قیمتوں میں اضافہ کر سکے گا۔ جس سے عوام کیلئے مشکلات بڑھنے کا خطرہ ہے۔

install suchtv android app on google app store