آئی ایم ایف نے معشییت کے حوالے سے یہ بات تسلیم کی، وزرات خزانہ نے قوم کو خوشخبری سنا دی

آئی ایم ایف نے معشییت کے حوالے سے یہ بات تسلیم کی، وزرات خزانہ نے قوم کو خوشخبری سنا دی فائل فوٹو آئی ایم ایف نے معشییت کے حوالے سے یہ بات تسلیم کی، وزرات خزانہ نے قوم کو خوشخبری سنا دی

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں استحکام اور فیصلہ کن پالیسوں کی وجہ سے کاروبار کرنے کے ماحول میں بہتر ی کو آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے، آئی ایم ایف سے پروگرام کے تحت مجموعی طور پر ایک ارب 45کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹیٹ بینک سے بجٹ سپورٹ کے طور پر کوئی قرض نہیں لیا گیا، زرمبادلہ کے ذخائر اور نیٹ مقامی اثاثہ جات کے تمام اہداف حاصل کیے گئے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے سال کے دوران مہنگائی کی شرح13فیصد سے کم ہو کر11.8 فیصد تک آنے کا کہا ہے، اگلے سالوں میں حکومت مہنگائی کی شرح کو بہتر کارکردگی سے5فیصد تک لائے گی اور کرنٹ اکانٹ خسارہ جی ڈی پی کا2.6فیصدرہےگا۔

رواں سال برآمدات میں2فیصد اضافہ اور درآمدات میں23فیصد کمی ہوئی ہے، درآمدات میں کمی کے باوجود مشینری کی درآمد میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت کا تعین مارکیٹ نے کیا ہے۔

ٹیکس وصولی کے حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو میں اضافے کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں 300 ارب کی کمی کر دی گئی ہے۔

رواں مالی سال میں نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 878 روپے اکٹھے ہوئے،گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔

install suchtv android app on google app store