ڈالر کی قدر میں بڑی کمی آنے کی خوشخبری آگئی، معیشت کے لئے اچھی خبر آگئی

ڈالر کی قدر میں بڑی کمی آنے کی خوشخبری آگئی فائل فوٹو ڈالر کی قدر میں بڑی کمی آنے کی خوشخبری آگئی

آنے والے ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہونے کا امکان، مارچ 2020 کے آخر تک ڈالر کی قیمت ڈیڑھ سو روپے تک گر جائے گی۔

ڈالر کی قیمت 150 روپے کی سطح تک آ جانے کا امکان، آنے والے ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہونے کا امکان، مارچ 2020 کے آخر تک ڈالر کی قیمت ڈیڑھ سو روپے تک گر جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آنے والے ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار ماہ میں ڈالر کی قیمت کم ہو کر 150 روپے تک آ جائے گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مستحکم روپیہ مرکزی بینک کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ مارکیٹ میں دستیاب اضافی ڈالر ذخیرہ کرے اور ملک کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر بڑھائے۔ ماہرین معاشیات، کرنسی ڈیلرز اور ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ مارچ 2020 کے آخر تک ڈالر کے مقابلے میں 150 روپے تک آ جائیگا۔

بتایا گیا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ساڑھے پانچ فیصد یعنی تقریباً نو روپے سات پیسے مستحکم ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ کل یعنی جمعرات کو ڈالر کی قدر مذید کم ہوکر 154.98 روپے پر آگئی، جوکہ گزشتہ چھ ماہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی کم ترین شرح ہے۔ مارکیٹ میں ڈالر کی رسد میں اضافہ، پاکستان کی درآمدات میں نمایا کمی اور برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافے سے روپیہ مجموعی طور پر مستحکم ہوا ہے۔ جبکہ اس کی قدر میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی آنے سے مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔

install suchtv android app on google app store