ڈالر نے مہنگائی کے طوفان کو مزید بڑھا دیا، بڑی خبر آگئی

ڈالر کی قدر میں کمی اور اضافے کا براہِ راست اثر مہنگائی پر ہوتا ہے فائل فوٹو ڈالر کی قدر میں کمی اور اضافے کا براہِ راست اثر مہنگائی پر ہوتا ہے

ڈالر کی قدر میں کمی اور اضافے کا براہِ راست اثر مہنگائی پر ہوتا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کئی روز سے جاری روپے کی ڈالر کے مقابلے میں پیش قدمی رک گئی اور اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.75 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 154.70 روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.05 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ رواں جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نو روپے 25 پیسے کی کمی ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ نے خطے میں مچایا تہلکہ، پاکستانی معیشت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

یاد رہے کہ ایشیا میں ترقی کی شرح 2019 میں 5.7 اور 2020 میں 5.6 رہنے کا خدشہ ہے۔ ترقی کی شرح کم ہونے کی ایک وجہ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ بھی بتائی جا رہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store