ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ نے خطے میں مچایا تہلکہ، پاکستانی معیشت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کی معیشت مستحکم کی جانب گامزن ہے فائل فوٹو پاکستان کی معیشت مستحکم کی جانب گامزن ہے

ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) کی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں اور آئندہ برس ایشیائی خطے میں معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار رہے گی۔

ایشیا میں ترقی کی شرح 2019 میں 5.7 اور 2020 میں 5.6 رہنے کا خدشہ ہے۔ ترقی کی شرح کم ہونے کی ایک وجہ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ بھی بتائی جا رہی ہے۔

اے ڈی بی کی جائزہ رپورٹ کے مطابق 2019 میں ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں ترقی کی شرح 5.2 فیصد رہے گی جب کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان نے رواں مالی سال میں بہتر کارکردگی دکھائی جس سے ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔ پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں ترقی کی شرح 2019 کے دوران 6.1 فیصد اور 2020 میں 5.8 فیصد رہنے کا امکان ہے جو کہ 2018 میں 6.6 فیصد تھی۔

ہانگ کانگ کی معیشت میں رواں برس 1.2 فیصد اضافہ جب کہ 2020 میں 0.3 فیصد اضافہ متوقع ہے جب کہ 2018 میں ہانگ کانگ نے 3.0 فیصد ترقی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں معاشی ترقی کی شرح توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے۔ بھارتی معیشت رواں برس 5.1 تک نیچے آسکتی ہے جب کہ گزشتہ برس امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ کمی 6.5 تک ہوگی۔

دنیا کی تیسری بڑی معیشت جاپان کے بارے میں توقع کی جارہی تھی کہ اس میں 1.2 فیصد اضافہ ہوگا لیکن مختلف عوامل کے سبب صرف1.0 فیصد اضافہ ہوسکا۔ رپورٹ کے مطابق 2020 میں جاپان کی معیشت میں صرف 0.5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store