سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا؟ سمری وزیر اعظم کو ارسال، بڑا فیصلہ ہوگیا

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال، وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ایف آئی اے ملازمین کی نیب کی طرز پر 15 سے 20 فیصد تنخواہیں بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حکومت سے نیب طرز کی مراعات مانگ لی ہیں۔ حال ہی میں تعینات کیے گئے نئے ڈی جی ایف آئی اے نے نیا عہدہ سنبھالتے ہی اپنے محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے اپنے محکمے کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے حکومت سے درخواست کی ہے کہ محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ ایک سمری بھی تیار کی ہے

وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے سمری تیار کی گئی جو منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔

تیار کردہ سمری میں وزیراعظم سے درخواست کی گئی ہے۔ ایف آئی اے ملازمین کی نیب کی طرز پر تنخواہیں بڑھائی جائیں۔ سمری میں گریڈ 17 اور اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ جبکہ ایف آئی اے کےگریڈ 1سے16تک ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤ نس میں بھی 25 فیصد بنیادی اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایف آئی اےملازمین کےہاؤس رینٹ الاؤ نس کی 5 فیصدکٹوتی بھی ختم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے سمری منظوری کیے جانے کی صورت میں ہی ایف آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو سکے گا۔

install suchtv android app on google app store