زرِمبادلہ کے ذخائر میں تاریخی اضافہ پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری

وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، فائل فوٹو وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، نومبرمیں ایک ارب 80 کروڑ ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئیں، رواں سال نومبر میں گزشتہ نومبرکے مقابلے میں ترسیلات زر میں9.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں9 ارب 30 کروڑ ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئیں۔ 

نومبرمیں ایک ارب80 کروڑ ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئیں۔ رواں سال نومبر میں گزشتہ نومبرکے مقابلے میں ترسیلات زر میں9.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح وزارت خزانہ نے 300 ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 300 ارب روپے کے فنڈز سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔ 

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران ترسیلات زر 9.29 ارب ڈالر رہیں۔ مالی سال 19 کے ابتدائی مہینوں سے رواں سال ترسیلات 0.18 فیصد زائد ہیں۔ مزید برآں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں پیسے دینے کا اعلان کیا تھا، گزشتہ روز حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مابین 1.3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے۔

1.3 ارب ڈالر پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری لانے کے لیے دیے گئے ہیں، آئی ایم ایف اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کے بعد رقم کی منظوری دی گئی تھی، اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھی جائے گی، رقم سے پاکستان کو مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store