سونے کی قیمت 4 ڈالر سے 1464 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، خواتین گھروں میں اورصرافہ بازاروں میں سناٹا

سونے کی قیمت میں اضافہ فائل فوٹو سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت 4 ڈالر سے 1464 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے دام بڑھ گئے۔

بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 1464 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس تبدیلی کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 84 ہزار 400 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 72 ہزار 359 روپے ہوگئی

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی۔

install suchtv android app on google app store