عوام ہوجائے تیار، حکومت نے مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلہ لے لیا

حکومت مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں اور اسی لیے حکومت نے اہم قدم اٹھالیا ہے فائل فوٹو حکومت مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں اور اسی لیے حکومت نے اہم قدم اٹھالیا ہے

حکومت مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں اور اسی لیے حکومت نے اہم قدم اٹھالیا۔

ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت 200 ارب کے سکوک بانڈز جاری کرے گی۔ سکوک بانڈز کے اجرا کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، سکوک بانڈز کیلئے کراچی ایئرپورٹ کی زمین رہن رکھی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سکوک بانڈز سے مالیاتی خسارہ قابو کرنا چاہتی ہے، سکوک بانڈ کا مقصد اسلامی بینکوں کو سرمایہ کاری کا موقع دینا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اسلامی بینکوں کے پاس 300 ارب کا سرمایہ پڑاہے، سکوک بانڈز 3 سے 5 سال کےلئے ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی سرمایہ کاری کی دنیا میں مچ گیا تہلکہ، روس نے کردی بڑی پیشکش۔۔۔ امریکا کو خطرہ لاحق

یاد رہے کہ ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان اور روسی وفد کے درمیان کل سے مذاکرات شروع ہوں گے، روسی وفد سے مذاکرات وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کریں گے جس دوران پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے ایک ارب ڈالر کے پیکج پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store