پاک چین دوستی کی نئی مثال سے امریکا جل بھن گیا، کب سے پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل؟

پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی فائل فوٹو پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی

پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی۔

وزرات تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی اور جن پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دی گئی ہے ان میں چین کی عالمی درآمدات 64 ارب ڈالر ہے۔

اعلامیے کے مطابق چینی منڈیوں میں پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی مراعات حاصل ہوں گی، تجارتی معاہدہ دوم کے تحت ٹیرف مراعات کا اطلاق یکم جنوری 2020ء سے نفاذ عمل ہوگا، مصنوعات پر مراعات کا اطلاق دوطرفہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی خزانے میں ہوگئی ڈالر کی برسات، اب مہنگائی کا نہ رہے گا نام و نشان، خوشخبری آگئی

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے، گزشتہ روز حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مابین ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store