کیا آپ جانتے ہے دنیا میں سب سے مہنگے سگریٹ کہاں سے ملتے؟

کیا آپ جانتے ہے دنیا میں سب سے مہنگے سگریٹ کہاں سے ملتے؟ فائل فوٹو کیا آپ جانتے ہے دنیا میں سب سے مہنگے سگریٹ کہاں سے ملتے؟

دنیا بھر میں حکومتوں نے لوگوں کے سگریٹ سے دور رکھنے کیلئے اس پر اتنے زیادہ ٹیکسز لگادیے ہیں کہ یہ منشیات سے بھی مہنگی ہوگئی ہے۔

لیکن پاکستان میں سگریٹ کوڑیوں کے بھاﺅ بک رہے ہیں۔

دنیا بھر میں اشیا کی قیمتوں کا سروے کرنے والے ادارے ’نمبیو‘ (Numbeo) کے مطابق پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں سگریٹ کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

نمبیو کی جانب سے سگریٹ کے عالمی برانڈ مالبرو کی قیمت کا جائزہ لینے کیلئے سروے کیا گیا تو حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے۔

سروے کے مطابق مالبرو کا ایک پیکٹ سب سے مہنگا آسٹریلیا میں ہے جہاں اس کی قیمت 20.38 ڈالر (3155 روپے) ہے۔

جبکہ یہی پیکٹ پاکستان میں سب سے سستا فروخت ہورہا ہے اور یہاں اس کی قیمت صرف ایک ڈالر ہے۔

مالبرو کے حوالے سے کرائے جانے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں یہ سگریٹ سب سے سستا فروخت ہورہا ہے۔

سگریٹ کو مہنگا کرنے کے حوالے سے دوسرا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے جہاں ایک مالبرو کی ڈبی 18.33 ڈالر میں ملتی ہے۔

ناروے میں اس کی قیمت 13.31 ڈالر، برطانیہ میں 12.15 ڈالر ، امریکہ میں 7.45 ڈالر ، سعودی عرب میں 6.40 ڈالر، انڈیا میں 3.94 اور ترکی میں 2.27 ڈالر ہے۔

install suchtv android app on google app store