پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ کب اور کہا کیا جائے گا؟ اہم رپورٹ جاری کردی گئی

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ کب اور کہا کیا جائے گا؟ فائل فوٹو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ کب اور کہا کیا جائے گا؟

گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے 22 سفارشات کے جوابات پر مشتمل پاکستان کی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلیے ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس گزشتہ روز سڈنی میں شروع ہوگیا۔

مذکورہ اجلاس میں پاکستان کا 5رکنی وفد شریک ہے اس بارے میں جب وزارت خزانہ کے ترجمان عمر حمید نے بتایا کہ یہ اے پی جی کے ٹیکنیکل کوآرڈینیشن ورکنگ گروپ کا اجلاس ہے.

جس میں پاکستان کے علاوہ ملائشیا، انڈونیشیا اور آسٹریلیا بھی شامل ہے، یہ اجلاس دو ،تین روز جاری رہے گا، اس اجلاس میں اے پی جی کی رپورٹ کے حوالے سے ٹیکنیکل سطع کی بات چیت ہوتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے 40 اہداف کے حصول پر پیش رفت کا جائزہ لیا جارہا ہے.

پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پر پیش رفت دکھائی ہے،اے پی جی کے بعد اب 21 جنوری کو ایف اے ٹی ایف کا اجلاس بیجنگ میں ہو گا، فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نکالنے کا فیصلہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store