بجلی مزید مہنگی ہو گئی

فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ فائل فوٹو فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ کر دیا۔

نیپرا نے بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق عوام پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے یہ فیصلہ جولائی ستمبر 2019-20 کی پہلی سہ ماہی کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کیا ہے، اس کیس پر نیپرا نے 26 نومبر کو فیصلہ سنایا تھا، فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے صافین پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔

ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر منتقل ہونے والا بوجھ 14ارب روپے ہی رہے گا جب کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ 26 نومبر کو نیپرا نے فی یونٹ بجلی 14 پیسے مہنگی کی تھی اور یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی تھی جس کے باعث صارفین پر سالانہ 14 ارب 78 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store