سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی، لوگ بازاروں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے

سونے کی قیمت فائل فوٹو سونے کی قیمت

 صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کمی نے لوگوں کو بازاروں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا۔

عالمی بازار میں سونا بغیر کسی تبدیلی کے1475ڈالر فی اونس پرمستحکم جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 3 پیسے گھٹ کر 155 روپے 6 پیسے ہوگئی، دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1475 ڈالر پر مستحکم رہی، تاہم پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 پیسے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 85 ہزار 250 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے ساتھ 73 ہزار 88 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store