چین نے ایک بار پھر پاکستان دوستی کا حق ادا کر دیا، ایسا کام کر دیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے

پاک چین دوستی فائل فوٹو پاک چین دوستی

ہمسائے ملک چین نے ایک بار پھر پاکستان دوستی کا حق ادا کر دیا، ایسا کام کر دیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

چین نے دوستی نبھا دی، صرف 4 ماہ کے دوران پاکستان میں کتنی سرمایہ کاری کر دی؟ شاندار خبر۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں چین نے پاکستان میں 122 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق چین پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران چین نے پاکستان میں مجموعی طور پر 462.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔مالی سال 2017-18ء کے دوران چین نے پاکستان میں 2.003 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی تھی جبکہ مالی سال 2016-17ء میں پاکستان میں براہ راست چینی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.21 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جاری مالی سال میں بھی چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور جولائی سے لے کر اکتوبر تک پاکستان میں براہ راست چینی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 122 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آنے والے مہینوں میں پاکستان میں چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ چین اپنی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی دینے کیلئے راضی ہوگیا، پاکستان کو سالانہ 5 ارب ڈالرز کا سرمایہ حاصل ہوگا، 2 طرفہ تجارتی معاہدے کے تحت پاکستانی اشیاء کو چینی مارکیٹس تک آسیان ممالک کی طرز کی رسائی دی جائے گی، ماہانہ 40 کروڑ ڈالرز کا سرمایہ حاصل ہوگا۔

پاکستان اور چین کے درمیان 2 طرفہ تجارتی معاہدہ طے کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران پاک چین 2 طرفہ تجارتی معاہدے پر باقاعدہ دستخط کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 2 طرفہ تجارتی معاہدہ ہونے سے پاکستان کو سالانہ 5 ارب ڈالرز کا سرمایہ حاصل ہوگا۔ چین پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی دینے کیلئے راضی ہوگیا ہے۔

install suchtv android app on google app store