ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے درجنوں آفیسرز ایف بی آر کے نرغے میں آ گئے، بڑے فیصلہ نے تہلکہ مچا دیا

ایف بی آر فائل فوٹو ایف بی آر

ایف بی آر نے محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے درجنوں آفیسرز کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے۔ متعددبارنوٹسزجاری کئے گئے مگرکوئی عمل درآمدنہ ہوسکا۔

بے نامی جائداداورایف بی آرکے نان فائلرزمیں محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے درجنوں آفیسرزکابھی سراغ لگالیا گیا،اربوں روپے کی بے نامی جائداداور75فیصدنان فائلرزکی اطلاعات ملنے کے بعدڈائریکٹرایکسائزاورایف بی آرکے حکام نے قانونی کارروائی کافیصلہ کرلیاہے۔

ایف بی آرذرائع کے مطابق سینئرآفیسرزکوٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے متعددبارنوٹسزجاری کئے گئے مگرکوئی عمل درآمدنہ ہوسکا،اب اُن کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کی جائے گی بلکہ جرمانے کے ساتھ ٹیکسزبھی وصول کئے جائیںگے۔ڈائریکٹرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن احمدسعیدنے دعویٰ کیا ہے کہ نان فائلرزاوربے نامی جائدادمیں ملوث آفیسرزکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store