تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک موجود پاکستانی رقوم واپس آئی ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا بڑا کارنامہ

 پی ٹی آئی حکومت پر بھروسہ فائل فوٹو پی ٹی آئی حکومت پر بھروسہ

تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک موجود پاکستانی رقوم واپس آئی ہیں،  پی ٹی آئی حکومت پر بھروسہ کرتے ہوئے بڑا اعلان سامنے آگیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک موجود پاکستانی رقوم واپس آئی ہیں۔اور برطانیہ نے ایک سو نوے پاونڈ واپس بھیج بھی دیئے ہیں۔انہوں نے کہا شہباز شریف کے دور میں وزیراعلیٰ ہاوس میں گورکھ دھندہ چلایاگیا۔ انہوں نے کہا حمزہ شہباز کے اثاثوں میں بھی ہوش ربا اضافہ ہوا، ٹی ٹیز کی رقم سے 32، 33کمپنیاں بنائی گئیں،جعلی کمپنیوں کی طرح سیلز بھی جعلی تھیں۔

جس سے کاروبارکے ایمپائرکھڑے کئے گئے۔۔انہوں نے کہا کرپشن والوں کا نیٹ ورک بہت تیز ہے۔جسے سی ایم ہاوس سے چلایا جاتا رہا۔کاغذی کمپنیوں سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ سب کچھ ڈکلیئرڈ ہے۔دونوں کیش بوائز زیر حراست ہیں جنھوں نے ساری تفصیلات بتائیں،کمپنی کے دو کیش بوائز ٹریس ہوئے جنھوں نے دو ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کی۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی نے سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اٹھارہ سوالوں کے جواب مانگے جن میں پوچھا گیا کہ کیا نثار گل اورعلی مہر سیاسی امور کے ڈائریکٹر نہیں تھے؟

کیا یہ دونوں عارضی کمپنی کے مالک نہیں تھے؟نثار گل سلمان شہباز کے ساتھ لندن دبئی اور قطر نہیں گیا؟ کیا آپ نے تہمینہ درانی کے لیے دو ولاز نہیں خریدے؟کیا نثار گل کے اکاونٹ سے رقوم منتقل نہیں کی گئیں؟ انہوں نے کہا وہ برطانوی حکومت اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔

سوالات کے بعد شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانوی حکومت نے پی ٹی آئی حکومت پر بھروسہ کرتے ہوئے ایک سو نوے ملین پاونڈ ٹرانسفر کردیئے ہیں اور آنے والے وقت میں مزید آئیں گے۔انہوں نے کہاان کا مقصد پیسہ لانا تھا۔جو کہ پورا ہوگیا۔تاریخ میں پہلی بار لیگل طریقے سے پیسے واپس آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے اثاثوں میں بھاری اضافہ ہوا۔سلمان شہباز کے اثاثوں میں 8 ہزار گنا اضافہ ہوا،سلمان شہباز بھگوڑا ہے ،ان کا داماد اشتہاری ہے،ان لوگوں نے کمپنیوں سے متعلق جعلی کاغذات پیش کیے،انہوں نے کہاڈیلی میل کیخلاف شہبازشریف نے مقدمہ تو درکنار ایک بھی جواب نہیں دیا گیایہ جو کاروبار شروع کیا گیا یہ شریف خاندان کے کاروبار سے الگ ہے۔

install suchtv android app on google app store