امریکا اور روس کا پاکستان کی معیشت پر حیران کن تبصرہ

امریکا اور روس کا پاکستان کی معیشت پر حیران کن تبصرہ فائل فوٹو امریکا اور روس کا پاکستان کی معیشت پر حیران کن تبصرہ

امریکا کا ملکی معاشی منظر نامہ منفی سے مستحکم قرار دینے کا خیر مقدم، روسی میڈیا کے مطابق پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسی ملک کو استحکام کی راہ پر ڈال دے گی۔

امریکا اور روس کی پاکستان کی معیشت میں بہتری پر کھل کر تعریف، امریکا کا ملکی معاشی منظر نامہ منفی سے مستحکم قرار دینے کا خیر مقدم، روسی میڈیا کے مطابق پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسی ملک کو استحکام کی راہ پر ڈال دے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت میں حیران کن بہتری پر جہاں عالمی ادارے تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں اب دنیا کی 2 بڑی اقتصادی طاقتوں امریکا اور روس نے بھی اس حوالے سے ردعمل دیا ہے۔


دونوں ممالک نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور معیشت میں بہتری کی تعریف کی ہے۔ روسی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان معیشت میں بہتری آ رہی ہے جبکہ امریکا نے ملکی معاشی منظر نامہ منفی سے مستحکم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 200 فیصد اضافہ ہوا، صرف نومبر میں 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے بانڈز خریدے گئے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی سال کے اختتام تک 3 ارب ڈالر مالیت کے بانڈ فروخت ہونے کی توقع ہے، بلومبرگ کی فہرست میں موجود 94 سٹاک مارکیٹس میں پاکستان سٹاک مارکیٹ سب سے اوپر ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسی ملک کو استحکام کی راہ پر ڈال دے گی، غیر ملکی سرمایہ کاری 55 فیصد برطانیہ اور 44 فیصد امریکا سے آئی، پاکستانی چینی سرمایہ کاروں کے لیے 1 ارب ڈالر کے پانڈہ بانڈز جاری کرنےکا ارادہ رکھتا ہے۔


اُدھر امریکا کے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی ایشیائی امور کی انچارج ایلس ویلز نے وزارت خزانہ کی جانب سے اصلاحات کی کوششوں اور آئی ایم ایف پروگرام کو سراہتے ہوئے موڈیز کی جانب سے پاکستان کے معاشی منظرنامے (آؤٹ لک) کا خیرمقدم کیا ہے۔ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی قائم مقام سیکریٹری برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ جرات مندانہ معاشی اصلاحات سے پاکستان ترقی کو فروغ، نجی سرمائے کو متوجہ اور برآمدات میں اضافہ کرسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store