ایف بی آر کا بینک اکاﺅنٹس سے متعلق بڑا اقدام۔۔۔بنک صارفین ہوں اب ہوشیار

چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی فائل فوٹو چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی

چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ ہمارے پاس ایک کروڑ بینک اکاﺅنٹس کی معلومات ہیں بینک سے آنیوالی معلومات کا اپنے ڈیٹا سے موازنہ کریں گے۔

شبر زیدی نے کہاکہ ہمارے پاس ایک کروڑ بینک اکاﺅنٹس کی معلومات ہیں بینک سے آنیوالی معلومات کا اپنے ڈیٹا سے موازنہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ بینک ٹرانزیکشن کی معلومات دیں گے۔

چیئر مین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بینکوں سے معاہدہ ہوگیاہے، ملک میں 4 سے 5 کروڑبینک اکاونٹس موجودہیں،بینکوں سے معلومات شیئرہوں گی توکیش اکانومی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کیش ٹرانزیکشنز ریٹیل ہول سیل سیکٹرمیں زیادہ ہوتی ہے۔ کیش اکانومی کوایک دم ختم نہیں کیاجاسکتا۔ ہڑتال کے بعد تاجروں سے معاہدہ ہوا ہے کہ چھوٹےتاجرخودکورجسٹرڈکروائیں گے۔

install suchtv android app on google app store