مہنگائی کا طوفان نہ جانے کب تھمے گا، غریب آدمی کو پڑ گیا ایک اور دھچکا۔۔۔ نیندیں حرام

،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے فائل فوٹو ،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے

مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1,365 روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے بجلی کی قیمت میں 11 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نیپرا کو اضافی 11 پیسے اضافے کے نوٹیفیکیشن کی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم دسمبر 2019 سے اگلے ایک سال کے لیے ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق 300 یوانٹس ماہانہ استعمال کرنے والے دو کروڑ گھریلو صارفین پراس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بقیہ ایک کروڑ صارفین میں 60 لاکھ صارفین کے لیے 7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store