ترکی اب پاکستان سے کونسا جنگی ہتھیار خریدے گا؟ شاندار خبر سامنے آگئی

ترکی نے پاکستان سے درجنوں جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے فائل فوٹو ترکی نے پاکستان سے درجنوں جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

ترکی پاکستان سے سپر مشتاق طیاروں کی پہلی کھیپ حاصل کرنے کیلئے تیار، پہلی کھیپ میں ترکی کو 3 جدید خصوصیات کے حامل طیارے اگلے برس جون تک فراہم کیے جائیں گے۔

 پاکستان اور دوست برادر ملک ترکی کے درمیان دوستانہ و برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ترکی نے پاکستان سے درجنوں جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکی اپنی فوج کیلئے تربیتی طیارے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اسی لیے ترکی نے پاکستان کے جدید سپر مشتاق جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے حال ہی میں سپر مشتاق طیارے میں نمایاں تبدیلیاں کرکے اسے جدید جنگی طیارے میں بدل دیا ہے۔سپر مشتاق طیارہ کم قیمت ہونے کے باوجود اب جنگی صورتحال میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اسی لیے ترکی نے اس طیارے کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی پاکستان سے کل 52 سپر مشتاق جنگی طیارے خریدے گا۔ ترکی اور پاکستان کے درمیان اس معاہدے سے پاکستان کی دفاعی صنعت کو مزید فروغ ملے گا۔

install suchtv android app on google app store