حکومت نے عوام پر بجلیاں گرادیں، بجلی کی قیمتوں میں کتنااضافہ ہو گیا؟ جانیے

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) فائل فوٹو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلیاں گرادیں، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔نیپرا نے پہلے سے مہنگائی میں پس رہے۔


عوام پر بجلیاں گراتے ہوئے 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔ نیپرا نے پاکستان بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے تاہم اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے دسمبر کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی، نرخوں میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیا گیا ہے، ستمبرمیں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ تھی اور ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔

جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی و خوشحالی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے،جس سے ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے,بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں،بھارت خطےکاامن خطرےمیں ڈال رہاہے اور وہ سپر پاور بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ایکسپو سنٹر لاہور میں پانچویں ایگرو کیمیکل پاکستان سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ سے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے،جس سے بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ اوراقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے،سی پیک جیسے منصوبوں سے خطے میں ترقی ہو گی،پاک چائینہ فری ٹریڈ کا دوسرا فیز دسمبر میں شروع ہو گا۔

اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عملدرآمد اور ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کی تکمیل سےپاکستان میں سرمایہ کاری ،تجارت اور ٹیکنالوجی کی نئی راہیں کھلیں گی۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہاکہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری سے تجارت اور سرمایہ کاری کا حجم دوگنا ہوگا ،خوشحالی کے نئے دور کاا غاز اور روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہخطےکوبہت سےماحولیاتی مسائل کاسامناہے،بعض اوقات کھادوں کا زیادہ یا کم استعمال بھی نقصان دہ ہوتا ہے،ہم سیڈ ڈیویلپمنٹ جیسی چیزوں میں اِن سےرہنمائی لے سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہکسان کمیونٹی زبانی بات کےبجائےعملی تبدیلی پریقین رکھتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان ماحول،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں،سی پیک میں سرمایہ کاروں کودعوت کامقصدتجارت کوفروغ دیناہے،پاکستان اورچین سی پیک جیسے منصوبوں سے خطے میں ترقی چاہتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت سپرپاوربننےکی کوشش کررہاہے,کچھ ممالک اپنے ہی ملک میں اقلیتوں کے حقوق سلب کر ر ہےہیں,بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں،بھارت خطےکاامن خطرےمیں ڈال رہاہے،بابری مسجد کے فیصلے کی مثال لے لیں یہ اقلیتوں کے ساتھ بدترین رویہ رکھتے ہیں، خود کو سپر پاورکہنے والے اپنے لوگوں کےلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store