تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ مگر کون سا؟ وزیر اعظم عمران خان کے بیان نے ملکی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

جب تک ٹیکس کلچر نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، ٹیکس اکٹھا کرنے پر شبر زیدی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب تک ٹیکس کلچر نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس کو قومی ذے داری سمجھ کرادا کرے ،ٹیکس اکٹھا کرنے پر شبر زیدی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔

بر آمد کندگان میں سیلز ٹیکس ریٹرن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کو تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ملا، ہم نے سب سے زیادہ زور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کوکم کرنے پر لگایاہے جس سے ہمارا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہوگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے غریب پستا ہے، ہمارے ہاں پالیسیاں مفادات کیلئے بنائی جاتی ہیں ، آج بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے نکل گیاہے، بھارت گروتھ ریٹ میں ہم سے آگے نکل گیا ، چین نے سب سے پہلے غربت کم کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی سے استحکام آرہاہے جب وزیر اعظم بناتو ساڑھے 19 ارب کے ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔ چار سال میں پہلی بار ملکی خسارہ سرپلس ہوگیاہے ،ہم طویل المدتی پالیسی کی طرف جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں سے قرضے مانگنا وقار کے خلاف ہے ، قرضے مانگ کر ہم کبھی خودمختار نہیں بن سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چائنہ کے ماڈل پر ملک کواٹھاناہے ، اللہ تعالیٰ نے اس ملک کوبہت کچھ دیاہے ، یہاں سونا ، تانبا اوربہت زیادہ معدنیات پائی جاتی ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا اگر کرپشن نہ ہوتی تو اب تک ریکوڈک سے اربوں ڈالر کا تانبا اور سونا نکل رہاہوتا جو پاکستان اور بلوچستان کوکہاں سے کہاں لے جاسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلچر کوفروغ دیئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، سٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے جب تک ٹیکس کلچر نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس کو قومی ذے داری سمجھے ،ٹیکس اکٹھا کرنے پر شبر زیدی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔کرپشن نے ملک کونقصان پہنچایاہے ، روپے کی قیمت گرنے سے اشیاءمہنگی ہوجاتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store