ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی آئی ہے یا نہیں؟ پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور اہم کارنامہ سامنے آگیا

ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے فائل فوٹو ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے

تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے مالی سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرنے سے پاکستان پر 3030ارب بیرونی قرضہ بڑھ گیا، حکومت نے پہلے مالی سال میں 7750ارب روپے قرضہ لیا جبکہ حکومت نے پہلے مالی سال میں 7357ملین ڈالر (1140ارب روپے تقریباً) بیرونی قرضے واپس کئے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت 30جون2018ءکو 24950 ارب روپے کے قرضے چھوڑ کر گئی جس میں 16420ارب روپے ملکی جبکہ 8540ارب روپے بیرونی قرضہ شامل ہے۔ دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے مالی سال جون 2019تک مجموعی قرضے 24950سے بڑھا کر 32710کردئیے۔

موجودہ حکومت نے پہلے مالی سال میں 7750ارب روپے قرضے لئے جس میں 3440ارب بیرونی اور4310ارب روپے ملکی قرضے بڑھے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرنے سے صرف پاکستان پر 3030ارب روپے بیرونی قرضہ بڑھا۔

 

install suchtv android app on google app store