سونے کی قیمتوں سے متعلق دھماکہ خیز خبرنے سب کو چونکا دیا، آپ بھی جانیے

سونے کی قیمتیں فائل فوٹو سونے کی قیمتیں

سونے کی قیمتوں سے متعلق دھماکہ خیز خبر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت میں بالترتیب 250 اور 214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1466 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے بعد  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 86 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 73 ہزار 903 روپے ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store