چار ماہ کی مدت کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں اضافہ مگر کتنا؟ جانیے اس خبر میں

 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں خاطر خواہ اضاف فائلل فوٹو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں خاطر خواہ اضاف

چار ماہ کی مدت کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

چار ماہ کی مدت کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 47 کروڑ 89 لاکھ ڈالر وطن بھیج دیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک چار ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 47 کروڑ 89 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے، جب کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترسیلات کی مالیت 7 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2019ء کے دوران ترسیلات کی مالیت 2 ارب ڈالر رہی جو ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ترسیلات کی مالیت 14.46 فیصد زائد رہی، تاہم اکتوبر 2018ء کے مقابلے میں یہ ترسیلات 2.88 فیصد کم ہیں۔

install suchtv android app on google app store