مشیر خزانہ کی واشنگٹن میں امریکی کمپنیوں اورسرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں ۔ پاکستانی معیشت میں اہم پیش رفت تفصیلات اس خبر میں

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ فائل فوٹو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان معیشت کے استحکام کے راستے پر گامزن ہے، جبکہ ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجودہیں۔


وزیراعظم مشیربرائے خزانہ نے واشنگٹن میں امریکی کمپنیوں اور سر مایہ کاروں کے ساتھ مختلف بینکوں کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔

عبدالحفیظ شیخ نے امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کا ری کے حجم کو بڑھانے کی دعوت دی، جبکہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے وفد کے ہمراہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر جِن لی کون سے بھی ملاقات کی۔

مشیر خزانہ نے اپنے دورہ امریکا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جبکہ صدرایشیائی بنک نے پاکستان کی معاشی ترقی کے ایجنڈے کیلیے مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا ۔

ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندار ایم ایچ ہجار سے بھی ملاقات کی جبکہ اپنے دورے کے دوران انہوں نے عالمی بینک کے ذیلی ادارے آئی ایف سی کی نائب صدر نِینا سٹوالج کووک سے بھی ملاقات کی ۔

install suchtv android app on google app store