اسٹیٹ بینک نے ایسی خبر سنائی کہ مہنگائی کے طوفان میں عوام کو ملا سکھ کا سانس

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے فائل فوٹو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت ایک بار پھر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور نجی بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 36 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

 

install suchtv android app on google app store