پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز فائل فوٹو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

چھ ارب ڈالر کے قرضے کی دوسری قسط کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ادارے کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ پاکستان میں موجود عالمی مالیاتی ادارے کا وفد پاکستان کو قرضے کی مد میں دئیے جانے والے چھ ارب ڈالر قسط کے اجرا کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم پہلے مرحلے میں ٹیکس سسٹم سے متعلق امورکا جائزہ لے گی جہاں ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف ٹیم کو انکم اور سیلز ٹیکسز سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں وفود کے درمیان ٹیکس وصولیوں میں سات سو ارب سے زائد اضافے کے امکانات پر گفتگو ہوگی  جبکہ انکم اور سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرکے اس مد میں وصولیاں بڑھانے پر بات ہوگی۔

install suchtv android app on google app store